آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا، خوش آئند خبر یہ ہے کہ اب منی بجٹ نہیں آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ اس دوران آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا کہ نگراں حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف کے حصول کا تحریری پلان فراہم کر دیا گیا۔ آئی ایم ایف کو 9 ہزار 415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، جس پر عالمی ادارے نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

آئی ایم ایف کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس چوری کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کروادی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا خاتمہ معیشت کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے ٹیکس حکام انتظامی اقدامات بہتر بنائیں گے۔ اسی طرح معیشت کو دستاویزی شکل دے کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کا بھی پلان ہے۔ 

ادھر ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سالانہ 9 ہزار 415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بہ آسانی حاصل کرلیا جائے گا۔

Related Posts