گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ، نیا فیچر متعارف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ
گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ

گوگل آئے دن اپنے فیچرز میں کوئی نہ کوئی تبدیلی کرتا رہتا ہے، اُس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔

حال ہی میں امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچرشامل کردیا ہے۔

جرنیر کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر کی مدد سے صارفین کی براؤزنگ ہسٹری کو زیادہ بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے گا۔

مزید برآں گوگل ویب براؤزر کروم میں شامل ہونے والے اس شاندار فیچرکی مدد سے استعمال کنندگان اپنی نامکمل سرچ کو دوبارہ جاری کرسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کو دنیا کے بیش ترممالک میں گزشتہ ماہ کے آغازمیں پیش کردیا گیا تھا تاہم پاکستانی صارفین بھی اب نئی اپ ڈیٹ کے بعد اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

دوسری جانب اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ اپنا مطلوبہ لفظ درج کریں یا کروم میں جرنیز کے صفحے پر جائیں، جہاں آپ کو اپنی سرج دوبارہ جاری رکھنے کا فیچر دکھائی دے گا۔

اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد کروم براؤزر میں اپنے منتخب کیے گئے ٹاسک کو ایڈریس بارمیں لکھیں۔گوگل کی جانب سے یہ فیچر ڈیسک ٹاپ کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ کے استعمان کنندگان کے لیے بھی فراہم کیا گیا ہے، اس کی بدولت وہ ٹیکسٹ، وائس اور لینس کی تلاش کو بھی دوبارہ جاری رکھ سکیں گے۔

Related Posts