لاس اینجلس: رواں برس گریمی ایوارڈز کی تقسیمِ اعزازات کی تقریب کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون نے نگل لی جو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ملک کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس کے مرکز میں موجود ایک میدان میں گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 31 جنوری کو منعقد ہونے والی تھی جسے کورونا کے خوف کے باعث ملتوی کیا گیا۔
عامر خان کی فلم گجنی میں اداکاری، شان نے پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتا دی
تقریب 31 جنوری کو ہی سی بی ایس نیٹ ورک چینل کے ذریعے براہِ راست (لائیو) نشر کی جانی تھی۔ تاہم گریمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر 31 جنوری کو ایوارڈز شو منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گریمی ایوارڈز انتظامیہ کے مطابق شو کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ایوارڈز کیلئے نامزد موسیقی کے ستاروں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔گزشتہ برس نومبر 2021 کے دوران شو کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا تھا جس سے مداحوں کا اضطراب بڑھ گیا۔
قبل ازیں گزشتہ برس کی گریمی ایوارڈز کی تقریب بھی کورونا کے باعث ملتوی کی گئی تھی جو جنوری کی بجائے مارچ میں منعقد ہوئی۔ وائرس کی روک تھام کیلئے سماجی فاصلے کے اہتمام سے شو جزوی ریکارڈڈ اور جزوی طور پر براہِ راست پیش کیا گیا۔