گریڈ 20 کے افسر منصور عباس رضوی سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ تعینات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گریڈ 20 کے افسر منصور عباس رضوی سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ تعینات
گریڈ 20 کے افسر منصور عباس رضوی سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ تعینات

کراچی: حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں تبادلے کیے ہیں، گریڈ 20 کے سیکرٹری جامعات اینڈ بورڈ قاضی شاہد پرویز کو ہٹا کر ان کی جگہ سیکرٹری گریڈ 20 کے ایکس پی سی ایس افسر ڈاکٹر منصور عباس رضوی کو تعینات کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن نمبر SOI(SGA&CD)-3/20/2003 کے مطابق سیکرٹری مذہبی امور اینڈ زکواۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر منصور عباس رضوی کو ہٹا کر ان کو سیکرٹری جامعات اینڈ بورڈز تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ گریڈ 21کے افسر سیکرٹری جامعات اینڈ بورڈ قاضی شاہد پرویز کو ایڈیشنل ہوم سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں 1988ء سے تعینات کیے گئے 14 افسران کو نکال دیا تھا۔

گزشتہ ماہ 21 جون کے روز وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے سے 14 افسران کو نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ضم 14 افسران کو اپنے محکموں میں واپس بھیجا جائے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 1988 سے تعینات 14 افسران کو ایف آئی اے سے نکال دیا

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت کی بیوروکریسی میں اہم مناصب پر فائز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پٹرولیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے۔

تقریباً 2 ماہ قبل افضل لطیف کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود سیکریٹری پٹرولیم تعینات کردئیے گئے۔ 

نسیم ارشاد کیانی کو سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا جبکہ سہیل راجپوت کو سیکریٹری انڈسٹریز مقرر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بیوروکریسی میں تبادلے، افضل لطیف سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات

Related Posts