نواز شریف 15 جنوری تک جیل میں ہونگے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج ایک مرتبہ پھر عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا، شبلی فراز
آج ایک مرتبہ پھر عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف 15 جنوری 2021 تک کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) میں اندرون خانہ اختیارات کی جنگ جاری ہے اور جلد ن لیگ دھڑوں میں بٹ جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور سابق وزرا کو قومی احتساب بیورو نے طلب کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے ناکام ہونے کی وجہ سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جنوری میں حکومت چھوڑنے کی بات کر رہی ہے لیکن خود اسی سال جیل جائینگے۔

سندھ میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سب نے واقعے کی فوٹیج دیکھی ہے۔ صفدر اعوان بڑے اطمینان کے ساتھ گئے۔

مزید پڑھیں:مریم نوازکی بلوچ طلبہ کے احتجاج میں شرکت، حکومت پر کڑی تنقید

صفدر اعوان کو پولیس نے پروٹوکول دیا تھا اور ان کے چہرے پر کوئی غم و غصہ نہیں تھا، مریم نواز کے آج کے بیانات میں بھی تضاد تھا۔

Related Posts