اسلام آباد :حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی ،الیکشن کمیشن نے فیصلے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ اور پنجاب کے ارکان کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کی سیکورٹی ڈیوٹی سے واپس بلایا گیاہے۔
ای سی پی کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات پر ارکان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی پی کے سیکریٹری نے سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ارکان کی سیکورٹی واپس لینے کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دستاویزات تک رسائی مانگ لی
لگتا ہے الیکشن کمیشن کی غیر اخلاقی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی، خرم شیر زمان