سنگین غداری کیس،حکومت فیصلے سے جڑے اثرات کا جائزہ لے گی، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq awan media
سنگین غداری کیس،حکومت فیصلے سے جڑے اثرات کا جائزہ لے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت فیصلے کے قانونی، قومی مفادات سے جڑے اثرات کا جائزہ لے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کو دیکھے گی اور پرویز مشرف سنگین غداری کیس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے فیصلے کا جائزہ لے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم قانونی، سیاسی اور قومی مفادات سے جڑے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیکر ایک حکومتی بیانیہ میڈیا کے سامنے لائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 18 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، وہ خود متعلقہ زمینی حقائق اور لیگل فریم ورک کا جائزہ لیں گے، اس کے بعد حکومت کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ گھنٹے دیں پھر ہم اس حوالے سے بتائیں گے۔مشرف کیس کا فیصلہ روکنے سے متعلق حکومت کی درخواست سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی میں اس حوالے سے کچھ کہہ سکتی ہوں۔

Related Posts