حکومت کورونا ریلیف فنڈ میں دئیے گئے ہر 1 روپے پر 4 روپے مزید ملائے گی۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کی میرٹ پر امداد کی جائے۔وزیرِ اعظم
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کی میرٹ پر امداد کی جائے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شفافیت اہم ہے جبکہ حکومت کورونا ریلیف فنڈ میں دئیے گئے ہر 1 روپے پر 4 روپے مزید ملائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے فیضیاب ہونے والے افراد کی کیٹگری 4 سے تعلق رکھنے والے مستحقین سے ملاقات کی۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کیٹگری 4 میں وہ مزدور افراد شامل ہیں جو کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگار ہو گئے جن کی امداد کیلئے کورونا ریلیف فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں عوام جو 1 روپیہ چندے کے طور پر دیتے ہیں، حکومت اس کے بدلے میں 4 روپے جمع کرتی ہے۔ احساس کیش پروگرام میں درست معلومات اور شفافیت بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ کیش کے حصول کیلئے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔ 

Related Posts