حکومت 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلہ کرے گی، اسدعمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to take decision about relaxation in lockdown after May 9: Asad Umar
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان پر لاک ڈاؤن کا معاشی اثر مغربی ممالک کے مقابلے میں سنگین ہے۔

اسلام آباد :وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے تمام صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریگی۔

اسد عمر نے کہا کہ فیصلے اس انداز میں لئے جائیں گے کہ وہ ہمارے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مفلوج نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے پابندیوں کو بتدریج کم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ہمارے پاس فی الحال کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 1400 وینٹیلیٹر ہیں اور دو مہینوں میں 900 مزید شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وینٹیلیٹروں پر 35 کورونا وائرس کے مریض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں طبی سامان تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور جلد ہی وینٹیلیٹروں کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پچپن فنکشنل لیبارٹریاں موجود ہیں اور ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر 14000 سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ٹیسٹنگ ، ٹریکنگ اور قرنطینہ سسٹم کو کارآمد بنا دیا گیا ہے اور حال ہی میں وفاقی دارالحکومت کے دو شعبوں میں اس کا تجربہ بھی کیا گیا ہے ۔

اسد عمر نے یورپ اور امریکہ کے مقابلے میں کورونا وائرس پاکستان کے لئے زیادہ خطرناک ثابت نہ ہونے پراطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اموات کی شرح امریکہ ، برطانیہ اور اسپین کے مقابلے میں کہیں کم ہے تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وباء سے بچاؤ کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان پر لاک ڈاؤن کا معاشی اثر مغربی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنگین ہے۔

Related Posts