اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں، ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، ایف بی آر کا نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہواجس میں اشیائے خور و نوش کے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دی گئی، اس موقع پر حفیظ شیخ نے کہاکہ شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں،ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے، نیا چیئرمین ایف بی آر اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نےاستعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میں نے اپنا عہدہ نہیں چھوڑا، تاہم میں طبیعت کی خرابی کے باعث فی الحال ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا۔
مزید پڑھیں: طبیعت کی خرابی کے باعث ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، استعفیٰ نہیں دیا۔شبر زیدی