حکومت اسکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی کورس کرائیگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اسکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی کورس کرائیگی
حکومت اسکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی کورس کرائیگی

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ حکومت اسلام آباد کے اسکولوں کے لیے جانوروں کی بہبود سے متعلق ایک ”خصوصی کورس”کی تیاری پر کام کررہی ہے۔

سلمان صوفی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے اسکولوں میں جانوروں کی بہبود پر ایک ”خصوصی کورس” متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی کورس شروع کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بچے جانوروں سے ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور ان سے اچھا رویہ اختیار کریں تاکہ وہ بہتر شہری بن سکیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں کی بہبود پر ایک خصوصی کورس تیار کیا جا رہا ہے جو آئی سی ٹی ریجن کے اسکولوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ بچوں کو جانوروں کے ساتھ ہمدردی کی تاکید کی جائے گی، تاکہ وہ بہتر شہری بن سکیں۔

Related Posts