حکومت نے اسلام آباد کےF-9پارک کو گروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے اسلام آباد کےF-9پارک کو گروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے اسلام آباد کےF-9پارک کو گروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سکوک شریعہ کمپلائنٹ کے تحت سرکاری اثاثوں کی بنیاد پر قرض لینے کا ذریعہ ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سکوک سود پر قرضے حاصل کرنے کی بجائے سرمایہ کاری پر منافع بطور کرایہ ادا کا سٹرکچر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکوک کو بجٹ کی پوزیشن کی بہتری سمیت اسلامی بینکاری فنانس کو فروغ دینے کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت متعدد بار سکوک جاری کر چکی ہے،،ماضی میں موٹرویز اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بنیاد پر سکوک جاری کئے گئے،سکوک کیلئے اسلام آباد ایکسپریس وے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایف 9 پارک کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سکوک کے فوائد میں کم لاگت فنانسنگ، شریعت کے مطابق سرمایہ کاری، ربہ کا خاتمہ شامل ہے،2019ء کے اختتام تک عالمی سطح پر 247 ارب ڈالر مالیت کا سکوک جاری کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق سکوک مارکیٹ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، اردن، ترکی، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

Related Posts