آمدن اور اخراجات برابر نہ رکھنے والوں کی شامت، ٹیکس گوشواروں کی چھان بین ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوشواروں کی چھان بین
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

اسلام آباد: حکومت نے آمدن اور اخراجات برابر نہ رکھنے والے فائلرز کے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیاہے، شاہانہ طرزِ زندگی رکھنے والوں کی شامت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔ گوشواروں کی چھان بین اور تفتیش کی جائے گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایسے افراد کے گوشواروں کی چھان بین ہوگی جن کی آمدن اور اخراجات کا ڈیٹا میچ نہیں کرتا۔ ایسے ٹیکس گزاروں نے حکومت کو صفر ٹیکس کی ادائیگی کی ہے۔ ٹیکس نادہندگان کی فہرست تیار کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ فہرست میں شامل بیشتر افراد جائیداد، گاڑیوں اور شاہانہ طرزِ زندگی کے مالک ہیں۔ واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی گزر گئی۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو ٹیکش گوشوارے جمع کرانے کیلئے 31 اکتوبر کی رات 12 بجے تک گوشوارے جمع کرانے کا وقت دیا تھا۔ فیڈرل بورڈ کے پاس 50 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے جن سے سوا ارب سے زائد رقم جمع ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلر یا لیٹ فائلر کہلائیں گے جبکہ ان کی گاڑی اور جائیداد خریدنے پر دو گنا ٹیکس عائد ہوگا۔ گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی، موبائل فون سم بلاک کردی جائے گی۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے ٹیکس ریوینو میں 100ارب روپے کے شارٹ فال کا مسئلہ درپیش ہے۔ ٹیکس ہدف 980ارب کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران جمع کیا گیا ٹیکس 880ارب رہا۔

Related Posts