مریضوں کو طبی سہولیات اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: google
dr zafar mirza

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پولی کلینک کا دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیںادویات بلاتعطل فراہم کی جائیں انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف لگن اور جزبے سے کام کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ایک بڑا اعلان بھی کیا ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پولی کلینک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ آبپارہ زچہ بچہ سنٹر کو اپ گریڈ کر کے 40 بیڈ پر مشتمل بچوں کا وارڈ بنایا جائے گا جی سیون تھری ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ بنایا جاے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اورصحت کے شعبے میں اصلاحات میرا بنیادی مشن ہے۔

انہوں نے کہا پولی کلینک میں بہتری کیلئے اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جس کو خود مانیٹر کر رہا ہوںاور مسائل کی نشاندہی کے بعد ترجیح بنیادوں پر حل کرتا ہوں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

Related Posts