کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود حکومت نے تفتان بارڈر 7دن کیلئے دوبارہ کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt reopens Taftan border for seven days amid coronavirus outbreak
pak iran border

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تفتان :وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود پاک ایران تفتان بارڈر کو 7دن کے لئے دوبارہ کھول دیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

پاک ایران تفتان بارڈر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاہم حکومتی نوٹیفکیشن میں سرحد پر سرگرمیوں کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا نفاذ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایک دن میں کورونا وائرس سے 118 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے ،اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتیں 3 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے کورونا کے پھیلاؤ کا ٹھیکہ لے لیا

پاکستان کے مختلف شہروں  میں کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے تحت علاقوں کو سیل کیا جارہا ہے تو دوسری جانب حکومت نے تفتان بارڈر کو 7 یوم کیلئے کھول دیا ہے۔

Related Posts