متنازعہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ عہدے سے فارغ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt removes Umar Sheikh as CCPO Lahore

لاہور:پنجاب حکومت نے مختلف تنازعات کے باعث سی سی پی اولاہورعمر شیخ کو تبدیل کرکے غلام محمد ڈوگر کو سی سی پی او تعینات کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ان کے رویے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیاہے، عمر شیخ کے نامناسب رویے کی وجہ سے حکومت کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

لاہور میں موٹر وے پر زیادتی کے بعد متنازع بیان کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کےبعد انہوں نے معذرت بھی کی تھی۔

ملزمان کی ضمانتوں کے حوالے سے بیان پرگزشتہ دنوں عدالت نے بھیسی سی پی او لاہور عمر شیخ کی بھرپور سرزنش کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے حکومت نے ان کی جگہ غلام محمد ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا ہے۔

Related Posts