عمران خان فسادی، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزرا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزراء نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے تاثر کو مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بات کرنے کے لائق نہیں، یہ جھوٹا ہے، مذاکرات گلیوں میں نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:

قواعد کی خلاف ورزی، چھ بینکوں پر 29 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری سربراہی میں 13 رہنماؤں کی کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی کا مقصد تمام صورتحال پر بات چیت کی جائے، وزیراعظم نے کہا کمیٹی سے رہنمائی لیکر ذمہ داری کو پورا کرونگا، 13رکنی کمیٹی میں تمام سینئرز لوگ موجود ہیں، کمیٹی کا مقصد فتنہ مارچ کے تمام معاملات کو رکھا جائے، یہ بندوقیں اکٹھی اورہم کیا ان سے مذاکرات کے لیے جائیں گے، دودن پہلے فواد چودھری نے خود مذاکرات کا کہا، ہماری طرف سے کہا گیا سیاست میں مذاکرات بہتر عمل ہوتا ہے، آج فواد چودھری کہتے ہیں یہ گھبراگئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے درست کہا ہماری طرف سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایسے فسادیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر لکھا کہ الیکشن انشاءاللہ آئینی وقت پہ ہونگے، سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پر مذاکرات اوراتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے جن مذاکرات کا PTI راگ الاپ رہی ہے ان کا کوئی امکان نہیں، عمران خان سارے شوق پورے کر لیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سر پرستی اور air time دے رہا ہے اسکو انجوائے کریں۔

Related Posts