حکومت نے توشہ خانہ میں تحائف کا رجسٹر عدالت میں پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt presents Toshakhan's gift register in court

راولپنڈی کی ایک خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کو 2 جنوری تک ملتوی کردیا۔

یہ سماعت اڈیالہ جیل میں کی گئی، جہاں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے تیسرے گواہ، کابینہ ڈویژن کے افسر نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی جانب سے حاصل کردہ 108 تحائف کی فہرست بھی پیش کی گئی۔ توشہ خانہ کا تحائف کا رجسٹر بھی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد بشریٰ بی بی کے وکلافیصل چوہدری، قوسین مفتی، علی اعجاز بٹر اور رائے سلیمان تابش نے گواہ سے جرح کی۔

پنجاب میں تمام پرائیویٹ اسکولز کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

سماعت ایف آئی اے کے خصوصی جج شاہ رخ ارجمند کی زیر صدارت ہوئی جبکہ بار ایسوسی ایشن کے وکلا، بشمول بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علیمہ خان، نورین نیا زی، اور عظمیٰ خان بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ کیس ملکی سیاست کے تناظر میں اہمیت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے عوام اور میڈیا کی نظر اس پر مرکوز ہے۔توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے کی سماعت کے دوران مختلف قانونی پہلوؤں پر بحث ہو رہی ہے، جس سے سیاسی ماحول میں مزید گرمی آ سکتی ہے۔

Related Posts