اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھوٹے کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں ملک میں چھابڑی فروشوں کے کام کو باضابطہ بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ چھابڑی فروشوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ کاروبار کو بھی لائسنس سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
چھابڑی فروشوں کے لیے تیار قانونی مسودہ کے مطابق کاروبارکے لیے 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا، 500 روپے ماہانہ فیس دینا ہوگی اوریہ لائسنس کسی اور کے نام منتقل بھی نہیں ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں: سنتا جا شرماتا جا!۔ایف بی آر کے 196 ملازمین بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید