تحریک لبیک کی قیادت وکارکنوں کی گرفتاری کاحکم،لسٹیں تیار،کریک ڈاؤن شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi protest

کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے کے بعد کراچی میں  موجود قیادت کی گرفتاری کے احکامات جاری، شہر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ کو احتجاج کرنے والے افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، کراچی ، حیدرآباد، سکھر ، بینظیر آباد، سانگھڑ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کرنے والے افراد فہرست میں شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی، آئی جی سندھ نے تحریک لبیک کی قیادت کو گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے احکامات ملنے کے بعد پولیس حکام نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے تحریک لبیک کے کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا جس میں کراچی کے سرپرست اعلیٰ کراچی مفتی مبارک سمیت 100 سے زائد رہنماؤں وکارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Related Posts