مقبوضہ کشمیر پرحکومت اوراپوزیشن چٹان کی طرح متحدہیں،شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر پرحکومت اوراپوزیشن چٹان کی طرح متحدہیں،شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن چٹان کی طرح متحد ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پر ہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن چٹان کی طرح متحد ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پر ہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا ہمارا جذبہ غیر متزلزل ہے، مودی اس حوالے سے کوئی غلطی نہیں کرنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے، ہم ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہیں اور دنیا کو فاشسٹ مودی سے ضرور خبردار ہونا چاہیے’۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال کو بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری مسلسل 55 روز سے گھروں میں محصور ہیں اور ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے کشمیر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے ایک ہونے کا بیان دیا۔

Related Posts