استعفوں کے ڈرامے پر حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفوں کے ڈرامے پر حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، شبلی فراز
استعفوں کے ڈرامے پر حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے استعفوں کے ڈرامے کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ان سب کی بھول ہے کہ حکومت کسی قسم کے دباؤ میں آجائے گی۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے وزیر علی امین گنڈاپور کے ہمراہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا حزب اختلاف کے رہنماؤں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ یہ حکومت شفاف اور جمہوری طریقے سے منتخب ہو کر آئی ہے اور کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ہم سے رابطہ کیا ہے جو استعفے نہیں دینا چاہتے۔

شبلی فراز نے واضح طور پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوان سیاستدانوں کو این آر او نہیں دینگے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران عوامی جلسے منعقد کر کے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی جانب بڑھ رہی ہے اور یہاں اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لئے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے اور ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن شوق سے جلسے کرے، حکومت کو فرق نہیں پڑتا، وزیر داخلہ شیخ رشید

Related Posts