حکومت کا منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی پر غور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt mulls legal action against dissident assembly members

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونیوالے اجلاس میں حکومت نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ اجلاس کے دوران حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے مدد مانگی ہے۔

مزید پڑھیں:گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا اور ملک میں جاری سیاسی صورتحال بالخصوص وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس نکتے پر اتفاق کیا کہ ملک زیادہ دیر تک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ملک کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Related Posts