آٹا،چینی، گھی ،تیل سب کچھ سستا ہوگا، حکومت نے ساڑھے 6 ارب کا رمضان پیکیج تیارکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ramadan package

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 6 ارب سے زائد کا پیکیج تیار کرلیا ہے، چینی، دودھ، گھی، تیل اور آٹا سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کورمضان پیکیج دینے کیلئے 6اعشاریہ 6 بلین روپے رکھنے کی تجویز دی ہے، وزارت صنعت وپیداوارنے چینی کی قیمت کو 68 روپے تک لانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی گئی تجاویز میں چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 20 روپے کی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے،چینی کی قیمت 68 روپے ، آٹے کا 20 کلو بیگ 800 روپے اور گھی کو 200 روپے فی کلو تک لانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق چائے پر 50 روپے سبسڈی دی جائے گی ، دودھ پر 20 روپے اور 19 ضروری اشیاء پر 10 سے 50 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا واپس آگیا، ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس ،دفاتربند

اسی طرح خوردنی تیل کے لئے 20 روپے فی کلو سبسڈی ، دالوں پر 10-30 روپے فی کلو ، اور چنے کے آٹے کے لئے 20 روپے فی کلو سبسڈی تجویز کی گئی ہے،وزارت صنعت و پیداوار نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔

Related Posts