حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt making vigorous efforts to bring back overseas Pakistanis: FM

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آبائی وطن آنے کے خواہشمند بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے پالیسی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نو خصوصی پروازوں کے ذریعے16سوافراد کو وطن واپس لاچکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر افراد اپنی باری کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دکھ درد کا بخوبی ادراک ہے اور ہم نے تمام پاکستانی سفارت خانوں اور غیر ملکی مشنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی دیکھ بھال کریں۔

مزید پڑھیں:حکومت قوم کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فواد چوہدری

شاہ محمود قریشی نے تبلیغی جماعت کے کارکنوں پر بھی زور دیا کہ وہ کینیا ، تنزانیہ ، سوڈان اور جہاں بھی رہ رہے ہیں وہاں  پاکستانی سفیروں سے رابطے میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی وطن واپسی کے لئے حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں زیر حراست پاکستانی شہریوں کی جلد رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts