اسلام آباد :معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈکا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور تعینات عملے سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کو جاری کردہ ایس او پیز کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 7 ہوگئی