حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ آج قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

دوسری جانب ہفتہ کو وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:ٹیکس زدہ بجلی کے بلوں نے تاجروں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا، زاہد اعوان

حکومت نے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 2.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

Related Posts