وفاقی کابینہ میں 20 نئے وزراء اور مشیران کو شامل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt likely to expand federal cabinet with 20 ministers, advisors

اسلام آباد: مالی بحران کے باوجود وفاقی حکومت نے اپنی کابینہ میں مزید 15 سے 20 نئے وزراء، وزرائے مملکت اور مشیران شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کل شام 5 بجے ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی تاہم حتمی شیڈول وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ازبکستان سے واپسی کے بعد جاری کیا جائے گا۔

نئی کابینہ میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہوں گی۔ مزید متوقع ناموں میں بیرسٹر عقیل، حذیفہ رحمان، سینیٹر طلال چوہدری، افضل کھوکھر اور عبد الرحمٰن کانجو بھی شامل ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالے تقریباً ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے وزراء کو وزارتِ ریلوے، وزارتِ قومی صحت، اور وزارتِ مواصلات جیسے اہم قلمدان سونپے جائیں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب قومی اسمبلی نے اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 200 فیصد اضافے کا بل کثرتِ رائے سے منظور کیا۔ اس ترمیمی بل کی سینیٹ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی جس کی سربراہی اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، نے اراکینِ پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ کو 180000 روپے سے بڑھا کر 519000 روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔

ملک کی نازک معاشی صورتحال اور عوام پر مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے باوجود حکومتی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ اور کابینہ کی توسیع ایک سنگین مذاق معلوم ہوتا ہے جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Related Posts