اوگر نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرانے پیٹرول کی قیمت میں 25پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 رپے 40پیسے فی لیٹر کمی اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے،قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 113.99پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1365 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اوگرانے ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 125.01مقرر کرنے کی تجویز دی ہے ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 82 روپے 43پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 96روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ۔

قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم ،وزارت خزانہ کے مشورے سے کرےگی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان کرے گی۔ سمری منظور ہونے کی صورت میں یکم دسمبر سے نئی قیمتوں کی اطلاق ہو گا۔

Related Posts