ہارس ٹریڈنگ،سندھ ہاؤس میں حکومتی ارکان کو مبینہ طور پر چھپائے جانے کا انکشاف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ہارس ٹریڈنگ،سندھ ہاؤس میں حکومتی ارکان کو مبینہ طور پر چھپائے جانے کا انکشاف
ہارس ٹریڈنگ،سندھ ہاؤس میں حکومتی ارکان کو مبینہ طور پر چھپائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: ہارس ٹریڈنگ کیلئے سندھ ہاؤس میں حکومتی ارکان کو مبینہ طور پر چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق پی پی پی نے سندھ ہاؤس میں اضافہ نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومتی اراکین کو اپنے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپا رکھا ہے،جبکہ اپوزیشن نے کن اراکین کو چھپایا ہوا ہے، حکومت کو ان اراکین کے نام بھی پتہ چل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے چھپائے گئے ارکان میں 3خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں، پی پی نے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ارکان کی رضاکارانہ واپسی کے لئے اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے بھی ہوئے ہیں، حکومت نے اپوزیشن کو پیغام بھیجا ہے کہ ہمارے ارکان رضاکارانہ طور پر واپس کردیں، ارکان واپس نہ کئے گئے دن دہاڑے بازیاب کرائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوات جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز ہے، بوریوں میں بھرے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی سوات کے جلسے میں اپوزیشن پر کڑی تنقید، سب سے بڑا چور کہہ دیا

اُن کا کہنا تھا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کچھ عرصہ مزید رہا تو یہ سب جیلوں میں ہوں گے، آنے والے دن فیصلہ کن، تینوں چوہوں کا شکار کرکے دکھاؤں گا، ایک ہی گیند سے 3وکٹیں گراؤں گا۔