صحن میں سوتی ہوئی تین ماہ کی بچی اندھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد:تین ماہ کی معصوم بچی گھر کے صحن میں سوتے ہوئے اندھی گولی کا شکار بن گئی، جس کے باعث بچی کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے علاقے فقیرکے پیڑھ کے قریب پیش آیا، جہاں اندھی گولی لگنے سے3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی مسکان گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی جو گولی لگنے سے ہلاک ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایس پی آئی نائن سعود خان کی ہدایت پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے جڑواں شہروں میں سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا سنیچر گینگ گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان میں بلال احمد، احتشام عرف چونڈی،شاہ سوار،ایاز عرف چھینہ، جواد، عیسیٰ اور دوست،شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں سے چھینی گئی نقدی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور 7 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

مزید پڑھیں: سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا

وارداتوں میں استعمال ہونے والے 04 موٹر سائیکل 04 پسٹل03 خنجر اور ایمونیشن بھی برآمد کرلی گئی، برآمد موٹر سائیکلوں میں 02 موٹر سائیکل چھینے ہوئے نکلے،ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔