لندن :حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا، اسحاق ڈارنے پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ کے قائدوسابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی شہباز شریف حکومت نے پاسپورٹ جاری کیا تھا۔
نواز شریف کو عام کیٹیگری کا پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا جو 10 سال تک کارآمد ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا، کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں