پنجاب اور اسلام آباد کے بعد سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ، الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt issues alert over possible terror attacks in sindh

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے پنجاب اور اسلام آباد میں حملوں کے بعد سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو خط ارسال کرکے انہیں حساس اوراہم مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے واقعات نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور انارکلی بم دھماکے اور اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد سندھ حکومت دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے اہم مقامات پر کچھ دنوں میں تخریب کاری کے واقعات پیش آسکتے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکو خط ارسال کرکے اس خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرزاپنے علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔اہم اور حساس مقامات پر نفری بڑھاکر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

Related Posts