اسلام آباد:حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی، پیٹرولیم ڈویژن نے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو آج مذاکرات کیلئے بلا لیا ۔
وزیر توانائی حماد اظہر کل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام درمیان آج 12 بجے ملاقات ہوگی، ملاقات میں ایف بی آر کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر گزشتہ روس سے ملک گیر ہڑتال کررکھی ہے اورہڑتال کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل کردی گئی ہے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سے ملاقات کیلئے وقت مانگا گیا اور اپے مطالبات بھی سامنے رکھے گئے، حکومت نے ملنے کا وقت دیا، نہ ہی مطالبات تسلیم کیے، اس لیے ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:بجٹ کے ثمرات، یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل 18 روپےکلو مزید مہنگا