حکومت کشمیر کامقدمہ ہار چکی، بیرونی خطرات بڑھ رہے ہیں، شہبازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz-sharif
shehbaz-sharif

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے، خوف مشکل حالات سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور حماقتوں سے ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ داخلی مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بڑھ رہے ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل میں واقعات سے ہمارے خدشات اور تحفظات کی تصدیق ہو رہی ہے۔ ملکی اقتصادیات نے قومی سلامتی کے لیے نئے چیلنج کھڑے کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف مشکل حالات سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور حماقتوں سے ہے تاہم ہم ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات میں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم لیگ ن کی ذمے داریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور کاروباری برادری کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، اب تو مقامی کاروباری صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی اقتصادیات نے قومی سلامتی کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کردیئے ہیں، ملک و قوم کو درپیش مسائل اور گمبھیر ہورہے ہیں، مشکلات میں قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پولیو اور ڈینگی سے عوام کو محفوظ نہ رکھ پانے والے حکمران دیگر بڑے مسائل اور قومی مفادات کا تحفظ کیسے کریں گے ؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کی قیادت میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی اور کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، بیرونی سرمایہ کاری تو ایک طرف مقامی کاروباری صورتحال بھی دگرگوں ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر رنج وغم اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہنگامی امداد و بحالی کے لیے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے مؤثر لائحہ عمل بنایا جائے۔

Related Posts