لاہور: صوبائی حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کیلئے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات پر حملوں کی دوبارہ تفتیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات پر حملوں پر ایک اور جے آئی ٹی محکمۂ داخلہ پنجاب نے تشکیل دی۔ 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کریں گے جبکہ 9 مئی کے حملہ آوروں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، فلیٹ میں مردہ پائے گئے
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور کے علاوہ جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی (اے وی ایل سی) لاہور رانا زاہد پرویز، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا شامل ہیں۔
نئی جے آئی ٹی کو جلاؤ گھیراؤ کیس کی دوبارہ تفتیش کرنا ہوگی جس میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ اب تک سیکڑوں شر پسند ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ متعدد شرپسندوں نے اعترافی بیانات بھی جاری کردئیے۔
قبل ازیں 9 مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہو گئے، اسی دوران جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے، جس پر قانونی کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔