حکومت کی توجہ آسان کاروبار کی فراہمی اور آزاد سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan meeting
Imran khan meeting

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس نے آزاد سرمایہ کاری پالیسی اختیار کی ہے جسے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سےاسلام آباد میں ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کمپنی وی آن کے چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ، پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ اور تانیہ ادریس بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے وی آن کے پاکستان کےساتھ طویل تعلق کوسراہا اور کہا کہ وی آن نے پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور6 کروڑ صارفین کو اپنی کثیر الجہتی خدمات کے ساتھ  سروسز فراہم کررہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس نے آزاد سرمایہ کاری پالیسی اختیار کی  جسے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ”ڈیجیٹل پاکستان“ کا منصوبہ شروع کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرکے ملک کی اقتصادی ترقی میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

وزیر اعظم کامزید کہنا تھاکہ پاکستان میں مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،حکومت ڈیجیٹل پالیسی کے تحت پاکستان کی آئی سی ٹی انڈسٹری کا حجم آئندہ چند سالوں کے دوران 20 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے تحت آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل خدمات میں جدت لانے اور اس شعبہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر اور ادارہ جاتی فریم ورک کے ساتھ ڈیجیٹل ایکو سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کے چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے وزیراعظم کا ٹیلی کام کمپنیوں کو کام کرنے کا مسابقتی اور شفاف ماحول فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گاڑیوں کے معیار پر بڑی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری

چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے کہا کہ جاز پاکستان نے ”انٹرنیٹ سب کیلئے“ کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا، جاز کیش اور وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے لیے انٹرنیٹ اور قابل استطاعت موبائل فون رکی رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کی فراہمی کے ذریعے شہریوں کو چھوٹی اور درمیانی درجے کی اقتصادی سرگرمیاں کو انجام دینے کے قابل بنانے اور گورننس کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Related Posts