بجٹ 24-2023، حکومت نے حقیقت پسندانہ معاشی اہداف مقرر کیے۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت پی ایچ ڈی اسکالرز کی بے روزگاری پر قابو پائے۔احسن اقبال کا مطالبہ
وفاقی حکومت پی ایچ ڈی اسکالرز کی بے روزگاری پر قابو پائے۔احسن اقبال کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ 24-2023ء میں حقیقت پسندانہ معاشی اہداف مقرر کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ  منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے نہ صرف طویل مدتی پالیسیاں بنائیں بلکہ حقیقت پسندانہ اقتصادی اہداف بھی طے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کابینہ نے 2 ہزار 244 ارب کا بجٹ منظور کر لیا

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے بلکہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس وصولی میں رساؤ روکنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی بنیادی طور پر 5 ای ایس کے ترقیاتی فریم ورک کے ساتھ منسلک ہے جس میں برآمدات، ایکویٹی، بااختیار بنانا، ماحولیات اور توانائی کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو اور بحالی شامل ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں جاری اسکیمز کیلئے کل پی ایس ڈی پی کا 60 فیصد حصہ مختص کیا گیا جبکہ نئی اسکیموں کی فنانسنگ کیلئے 40 فیصد حصہ رکھا گیا ہے۔ 

 

Related Posts