حکومت کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ
حکومت کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ”پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ اے جی پی آر اور ایک نجی آڈٹ فرم سے آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔”

وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ ”وہ تمام آنے والے اور جانے والے فنڈز کا آڈٹ کریں گے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ پیسہ کہاں اور کیسے خرچ کیا گیا ہے،”۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹ رپورٹس کو پبلک کیا جائے گا۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (AGPR) وفاقی لین دین کی مرکزی اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ کا ذمہ دار ہے۔

گزشتہ ماہ، وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ریلیف فنڈ قائم کیا جس میں عوام، خاص طور پر مخیر حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ کھلے دل سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔

پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ہفتے کے روز 57 مزید اموات کے ساتھ بڑھتی رہی، جن میں سے 25 بچے تھے۔

کئی ممالک سے امداد پہنچ چکی ہے، فرانس سے انسانی امداد کی پہلی پرواز ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچی۔

مزید پڑھیں:فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

نقصان کا ابتدائی تخمینہ 10 بلین ڈالر لگایا گیا ہے لیکن بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر سروے ابھی بھی جاری ہیں۔اقوام متحدہ نے 160 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے۔

Related Posts