حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ
حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی مدت بطور وزیر خزانہ 16 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

آئین کے مطابق غیرپارلیمانی شخصیت 6 ماہ کی مدت تک بطور وفاقی وزیر خدمات سرانجام دے سکتی ہے، تاہم مزید مدت کے لیے ان کا سینیٹر منتخب ہونا لازمی ہے۔ شوکت ترین کی چھ ماہ کی مدت 16 اکتوبر 2021 کو ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

حماد اظہر نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری سابق حکومت پر ڈال دی

کاروباری مراکز پورے ہفتے کھولے جائیں، حکومت نے اجازت دیدی

قانون کے مطابق وزیر خزانہ کی مدت ختم ہونے کے بعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت نہیں کر سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر منتخب نہ ہونے پر حکومت نے شوکت ترین کو بطور مشیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ بطور مشیر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ہی مشیر کے طور پر شوکت ترین کی تقرری کی منظوری دیں گے۔ اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے وہ سینیٹر نہیں بن سکے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔ آئین کے مطابق اگر وہ چھ ماہ کے اندر رکن پارلیمنٹ نہیں بنتے تو انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

Related Posts