حکومت کا پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت کا پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔وہ 10 دن میں اسلام آباد آرہے ہیں، یہ صرف 10 دن کا ڈرامہ ہے، ایک دن گزر گیا اور صرف 9 رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، بلکہ ان سے تعاون کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک دوسرے پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے اس اقدام میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہے۔وزیرخارجہ

پیپلز پارٹی نے اپنے ’عوامی لانگ مارچ‘ کا آغاز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی سے کیا۔ لانگ مارچ کے شرکاء مزار قائد پر پہنچے اور کراچی سے مارچ کا آغاز کرتے ہوئے 10 روز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

Related Posts