حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کیلئے عام معافی کا عندیہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt could consider amnesty for 'TTP members who lay down arms': President Alvi

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آئین پاکستان کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کو معافی دینے پر غور کر سکتی ہے۔

گزشتہ شب ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ افغان طالبان کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت نے پاکستان کو پہنچا یا ، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر افغانستان پرامن رہے اور ایک مستحکم حکومت آئے جو بھارت کی مداخلت روکے تو پاکستان کے لیے شاندار اقدام ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dawn Today (@dawn.today)

 انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ اب ٹی ٹی پی ہے، ٹی ٹی پی خطرہ ہے، ان کی صف اول کی قیادت نہیں بلکہ دوسری یا تیسری صف کے رہنماؤں کی طرف سے یہ بات ہوئی ہے کہ افغان طالبان کہیں گے کہ ہمارے پاس رہیں مگر پاکستان کے خلاف کوئی حرکت نہ کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے کہا کہ جو ہتھیار ڈال کر پاکستان کے آئین کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ان کو تسلیم کرتے ہوئے، پاکستان بھی سوچے گا کہ ان کو ایمنسٹی دے یا نہیں، ایک قدم ہے، پاکستان عام معافی کا سوچے گا، اگر کوئی ہتھیار ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو 20 برس مکمل

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان کی اپنے سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت کی مطلوبہ خواہش پر یقینی طور پر غور کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کو اب افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وہ آسانی ختم ہو جائے گی جس کے ذریعے بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرواتا تھا۔

Related Posts