اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدنی پرٹیکس بڑھانے پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط کو منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن اور سوشل میڈیا سمیت آن لائن گیمنگ اور ٹک ٹاک جیسی سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے والوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ یوٹیوب کی اندورنِ ملک ادائیگیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم مالی بحران سے نکل آئے ہیں، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ