حکومت کاچینی کمپنی ’سائینو فارم‘ سے 10ملین کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپریل میں سندھ کے لیے بھی ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کمپنی ’سائینو فارم‘ سے کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ چینی کمپنی سے کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے کابینہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بروقت دستیابی یقینی بنانے کیلئے چینی کمپنی’سائینوفارم‘ سے کورونا ویکسین کی بکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء فواد چودھری، حماد اظہر، معاونین خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔جس میں موجودہ وبائی صورتحال اور ویکسین سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعدد ممالک نے ابتدائی یا نامکمل نتائج پر مبنی کووڈ19ویکسین پہلے سے بک کروائی ہے۔اجلاس میں کووڈ 19 ویکسینز کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک ملین سے زائد ویکسین حاصل کی جائیں گی۔

Related Posts