حکومت نے چینی شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیرداخلہ نے چینی شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی کی منظوری سے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ،چینی شہریوں کے لئے ویزا سہولیات، سی پیک منصوبوں اور پاک چین دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔

وزیر دخلہ نے کہاکہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سے متعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے،نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لئے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ چینی شہریوں کو اب متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹے کے اند اندر دو سال کا ورک ویزا جاری کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ چینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی ہے،چینی شہروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔

چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے چینی شہریوں کے لئے ویزا میں سہولیات پر حکومت کے بہت مشکور ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ ویزا سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اعتماد اور وسعت آئیگی،سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسی نیشن مہیا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان نے کورونا کوکنٹرول کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے استدعا کی کہ پاکستان میں پھنسے چینی یونیورسٹی کے طالب علموں کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کاپر عزم

انہوں نے کہاکہ پاکستانی طلباء کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ چینی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی طلباء کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کرینگے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہے،پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے،اسے مزید مضبوط کرینگے۔

چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہرہیں۔

Related Posts