یومِ اقبال، حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ اقبال
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقعے پر 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ اعلان عوامی توقعات کے عین مطابق سامنے آیا۔

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے 9 نومبر 1877 کے روز جنم لیا اور قیامِ پاکستان سے کچھ سال قبل 21 اپریل 1938 کو وفات پائی۔ علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے بہترین شعراء، مفکرین اور فلسفیوں میں کیا جاتا ہے جس نے ایک پوری قوم، اس کی سوچ اور مستقبل کو متاثر کیا۔

ماضی میں 9 نومبر کی تعطیل کے اعلان میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ 2015 میں حکومت نے 9نومبر کی تعطیل معطل کردی تھی لیکن 2022 میں چھٹی دوبارہ بحال کردی گئی۔ گزشتہ سال کابینہ ڈویژن نے متفقہ طور پر اقبال ڈے کو عام تعطیل کا دن قرار دے دیا تھا۔

رواں برس بھی عوام کو حکومت سے 9 نومبر کی تعطیل کی توقع تھی، جس کے عین مطابق حکومت نے 9نومبر کو تعطیل کا اعلان کیا۔ سرکاری تعطیلات کی فہرست میں بھی اقبال ڈے کو اہمیت دی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ 9 نومبر کی تقریبات بھی حسبِ معمول ہوں گی۔

عام طور پر تعلیمی اداروں میں 9 نومبر کو خصوصی تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے جس میں طلبہ علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفے کے متعلق تقریریں کرتے نظر آتے ہیں۔ حکومت نے اقبال ڈے کے بطور تعطیل اعلان کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

Related Posts