کیا گووندا نے سنیتا آہوجا کو طلاق دیدی؟، سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govinda, wife Sunita reportedly divorcing after 37 years of marriage

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی 37 سالہ شادی کے بعد طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدگی کے آخری مراحل میں ہے۔ افواہوں کے مطابق گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی میں، سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اور گووندا الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں۔

سنیتا کے مطابق ہمارے دو گھر ہیں، ایک اپارٹمنٹ اور ایک بنگلہ، جو آمنے سامنے ہیں۔ میں اور بچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جبکہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ گووندا کو باتیں کرنا بہت پسند ہے اور ان کی میٹنگز ہمیشہ چلتی رہتی ہیں، اس لیے وہ زیادہ تر 12 یا 13 لوگوں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل، سنیتا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے ان لوگوں پر تنقید کی جو ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ کبھی اپنے گھر کو بکھرنے نہیں دیں گی۔

حالیہ رپورٹس میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں، جن کی ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مداح اور انڈسٹری کے افراد اس معاملے پر مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts