کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کل قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں، لیپ ٹاپ، سیل فون اور عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے، لوگ اپنے ساتھ آئی ڈی کارڈ لے کر آئیں۔
مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یومِ آزادی پر قافلہ آزادی نکالیں گے، عوام کل پاکستان کا پرچم لے کر شارع فیصل پہنچیں۔
جشن آزادی کے موقع پر شاہراہ فیصل سے مزار قائد تک ریلی کا انعقاد شرکت کرنے والوں میں 5 پلاٹ ، ایک کار ، 37 موٹر بائیکس، 10 لیپ ٹاپ ، 3 آئی فون14 ،عمرے کے ٹکٹ اور کیش پرائز دئیے جائیں گے،14 اگست شام 5 بجے شاہراہ فیصل پر اپنی شرکت کرکے عالمی ریکارڈ کا حصہ بنیں،
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) August 13, 2023
انہوں نے کہا کہ شارع فیصل سے ہم ریلی لے کر نمائش چورنگی تک آئیں گے، کل ہم لاکھوں پرچم تقسیم کریں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سےہمارا امیج پوری دنیا میں خراب ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں 9 مئی کے واقعے کو 14 اگست کی خوشی سے تبدیل کرنا ہے۔