گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ظاہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ظاہر کردیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ظاہر کردیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ قومی ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ہمیں تقریباً 2.78 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاونت سے ہماری ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے نہ صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا کی معیشت کے لیے بڑا ہی اہم قدم اٹھایا اور پاکستان اس کا خیرمقدم کرتا ہے، ہمارے لیے 2.77 کے برابر جو ایس ڈی آرز آئیں گے وہ ہمارے ذخائر کو بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے ذخائر کا تخمینہ تقریباً 18 ارب ڈالر پر چل رہا ہے تاہم تھوڑی کچھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، اسٹیٹ بینک کی تاریخ میں ذخائر کی بلند ترین حد اکتوبر 2016 میں 19.5 ارب ڈالر رہی ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ اس ایس ڈی آر کے مختص کرنے کے بعد ہمیں امید ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ جائیں گے اور پہلا جو ریکارڈ ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی نے ناردرن لیگ سی سی اے ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل جیت لیا

Related Posts