روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سعودی عرب کی پاکستانی برادری میں کامیاب رہا۔رضا باقر

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سعودی عرب کی پاکستانی برادری میں کامیاب رہا۔رضا باقر
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سعودی عرب کی پاکستانی برادری میں کامیاب رہا۔رضا باقر

ریاض: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بے حد کامیاب رہا اور دیگر ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اکاؤنٹس سعودی عرب والوں نے کھلوائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 175 ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ڈپازٹس جمع کرائے جن میں سعودی عرب والوں کے ڈپازٹس دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وبااور بڑھتی مہنگائی، کینو پروسیسنگ کی 100 فیکٹریاں بند ہوگئیں

خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانا اور مہنگائی کے عفریت کو لگام دینا وفاقی حکومت کیلئے 2 بڑے چیلنجز ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھرپور تعاون کیا جس پر شکر گزار ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا عالمی برادری کیلئے دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑی آفت ثابت ہوا ہے۔ زیادہ آبادی اور صحت کا پسماندہ نظام پاکستان کو کورونا سے بری طرح متاثر کرنے کی وجہ بن سکتا تھا۔ حکومتی پالیسیوں سے انسانی جانوں کا نقصان کم رہا۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں متعدد تاریخی اقدامات متعارف کرانے سے کورونا کے دوران گھرانے اور کمپنیاں جی ڈی پی کے تقریباً 5 فیصد تک مساوی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ 2020 میں ملکی معیشت میں 1 فیصد سکڑاؤ آیا جو بہت بہتر ہے۔ 

Related Posts